امریکہ میں شہریوں کی متوقع عمر میں کمی

2022/10/20 15:09:39
شیئر:

امریکی میڈیا یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق  2020میں دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں متوقع عمر میں حیران کن کمی واقع ہوئی کیونکہ کووڈ۔ 19 نے معاشرے میں تباہی مچا دی تھی۔ لیکن اب جبکہ کچھ ممالک میں بحالی کی علامات ظاہر  ہوئی ہیں، ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں بدستور متوقع عمر میں کمی کے آثار ہیں ۔محققین نے دنیا بھر کے 29 ممالک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور پایا کہ مغربی یورپ کے سات ممالک میں 2021 میں متوقع عمر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ان میں سے چار ممالک فرانس، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ اور سویڈن وبائی صورتحال سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئے ہیں۔ دوسری جانب، بلغاریہ اور سلوواکیہ کے بعد، امریکہ تیسرا ملک ہے جہاں متوقع عمر میں کمی کے شواہد ہیں.ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں متوقع عمر کو وبائی صورتحال سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ، لیکن اس کے باوجود ، امریکہ بدستور یورپ سے پیچھے رہ جائے گا۔