امریکہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں نمایاں اضافہ

2022/10/20 15:03:50
شیئر:

وائس آف امریکہ نے پولیس کے خلاف تشدد پر نظر رکھنے والی تنظیموں کے حوالے سے بتایا کہ، رواں سال فائرنگ سے 56 افسران ہلاک ہوئے ہیں ، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافہ ہے جبکہ 2020 کی نسبت اضافے کا تناسب تقریباً 45 فیصد ہے۔ 2016 میں 67 افسران کی ہلاکت کے بعد سے اس حوالے سے یہ مہلک ترین سال بنتا جا رہا ہے۔پولیس کے خلاف گھات لگا کر کیے جانے والے حملوں اور قتل میں اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں بہت سے محکموں کو عملے کی کمی کا سامنا ہے، کچھ ایجنسیوں میں سینکڑوں افسران کی کمی ہے اور وہ خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔مبصرین کے نزدیک پولیس افسران کی جانب سے طاقت کے قابل اعتراض یا غیر قانونی استعمال نے بھی بہت سے لوگوں کا اعتماد کھو دیا ہے۔