امریکہ کے بڑے شہروں میں 2021 میں سب سے زیادہ قتل کی شرح، امریکی میڈیا

2022/10/21 15:48:45
شیئر:

 امریکی میڈیا ویب سائٹ  'ٹائم 'کے مطابق    امریکہ کے بڑے شہروں میں  2021 میں سب سے زیادہ قتل کی شرح دیکھنے میں آئی ہے۔

     ڈیٹرائٹ  2021 میں امریکہ کے سب سے زیادہ پرتشدد بڑے شہروں میں سے ایک تھا، اگرچہ اس  میں 2020 سے 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے لیکن  ڈیٹرائٹ پولیس کے سربراہ جیمز وائٹ نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ "ہم کسی بھی طرح سے ان اعداد و شمار کو پر امید خیال نہیں کر رہے۔

ڈیٹرائٹ سے تقریبا 300 میل مغرب میں ، ملواکی میں 2021  ہلاکتوں کا ایک ریکارڈ سال تھا ۔

میمفس میں 2021 میں قتل کے واقعات 2020 کے مقابلے میں ذیادہ رہے۔

یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ زیادہ تر قتل (80٪) آتشیں اسلحے کے ساتھ کیے گئے تھے ، اس طرح ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گن وائلنس میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہروں کے لئے ایف بی آئی کے 2021 کے قتل کے اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ صورتِ حال امریکی  قانون نافذ کرنے والے اداروں  اور  حکومت کے لئے ایک لمحہِ فکریہ ہے۔