جدت طرازی کا حامل ملک بننے کے لئے چین کی جدید حکمت عملی

2022/10/21 15:56:29
شیئر:

12ویں صدی عیسوی کے چینی عظیم کنفیوشس مفکر اور ادبی اسکالر چو شی  کا مشہور قول ہے کہ اگر آپ  ہر روز اپنے علوم میں اضافہ اوربہتری پیدا  کر سکتے ہیں تو آپ  ہر روز ترقی کر سکتے ہیں۔
جدت طرازی کسی قوم کی ترقی کی روح ہے اور کسی ملک کی خوشحالی کے لئے ایک لازوال قوتِ محرکہ  ہے۔ چین کی حکمران جماعت کی جانب سے  ایک صدی سے جاری جدوجہد کے تاریخی تجربے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ وہ پیش قدمی اور جدت طرازی پر قائم ہے۔


سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس  میں جناب  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس اصول پر عمل کرنا چاہئے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی  ترقی کے لئَے  بنیادی پیداواری قوت ہے ، ٹیلنٹ بنیادی وسیلہ ہے ، اور جدت طرازی بنیادی قوتِ محرکہ ہے ۔جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر  عمل درآمد کیا جائے ، ترقی کے لئے نئے شعبوں کی طرف رخ کیا جائے  ، اور ترقی کے لئے مستقل طور پر نئی قوت محرکہ  تشکیل کی جائے۔