جدیدیت کے مغربی ماڈل کے مقابلے میں چینی طرز کی جدیدیت ایک نیا انتخاب ہوسکتی ہے ،جرمن ماہر

2022/10/21 10:12:18
شیئر:

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے جرمن ورژن کے ترجمے اور تدوین میں حصہ لینے والی جرمن زبان کی ماہر منگ وینا  اس سے قبل بھی چینی قومی عوامی کانگریس میں حکومتی ورک رپورٹ  سمیت  اہم دستاویزات اور کتابوں کے ترجمے میں شریک رہی ہیں ۔ ان کے خیال میں 20 ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ زندگی سے بھرپور ہے اور انہیں امید ہے کہ رپورٹ کے  ترجمے کے ذریعے دنیا چین کی مزید جامع تصویر دیکھ سکتی ہے۔

منگ وینا دس سال سے زائد عرصے سے چین میں قیام پزیر ہیں۔ انہوں نے چین کی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، موبائل پیمنٹ سے لے کر انٹرنیٹ کی صنعت تک، تمام شعبوں میں مضبوط جدت طرازی کے ساتھ  زبردست ترقی ہوئی ہے. ان کے خیال میں، چینی طرز کی جدیدیت کا تصور نظریاتی جدت طرازی اور نچلی سطح پر عمل کی دانش مندی  کو یکجا کرتا ہے، اور اس کے گہرے اور بھرپور معنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدیدیت کے مغربی ماڈل کے مقابلے میں چینی طرز کی جدیدیت ایک نیا انتخاب ہوسکتی ہے۔ منگ وینا نے کہا کہ چین کی ترقی کے حوالے سے اب بھی کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے ذریعے چین بیرونی دنیا کو ایک بڑے ملک کی مزید جامع تصویر بھی دکھا رہا ہے۔