"ترقی سے لوگوں کے معاش کو بہتر بنایا جائےگا ، خوشحال زندگی کے لئے مل کر کام کیا جائے گا اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہش کی تکمیل کی جائے گی ." شی جن پھنگ

2022/10/21 16:02:48
شیئر:

چینی حکمران پارٹی کا ایک بنیادی فرض یہ ہے کہ عوام کو فائدہ پہنچایا جائے ۔ شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ "  ملک عوام کا ہے اور عوام ہی ملک ہے " 


یاد رہے کہ 2012 میں شی جن پھنگ نے  غربت کے خاتمے کی مہم  چلانے کا اعلان کیا ۔ اس کے تحت چین میں انسانی تاریخ میں غربت کی روک تھام کے میدان میں  سب سے بڑِی اور سخت جنگ شروع ہوئی ۔ مجموعی طور پر 500،000 سے زیادہ  اہلکاروں   کو غریب دیہاتوں میں  پارٹی کمیٹی کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے  بھیجا گیا  ، اور   3 ملین سے زیادہ اہلکار غربت کا  شکار ہونے والوں کی مدد کے لئے چین کے مختلف دیہات میں گئے ۔ بالآخر  سنہ 2020 میں چینی قوم کو درپیش مطلق غربت کا مسئلہ تاریخی طور پر  اختتام کو پہنچا ۔ چین نے اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار  ترقیاتی  ایجنڈے میں طے شدہ   تحفیف غربت کا ہدف مقررہ وقت سے 10 سال قبل حاصل کر لیا ہے ۔ 


عام لوگوں  کو اچھی زندگی فراہم کرنا  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کا کلیدی مقصد ہے۔ 2021  کے اعداد و شمار کے  مطابق، گزشتہ دس سالوں میں ملک میں لوگوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی  میں 78.0 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے . آج کا چین، جس نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام،  فلاح بہبود  کا نظام اور طبی و صحت کا نظام بنایا ہے، دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ ممالک میں سے ایک ہے، اور مشترکہ خوشحالی کی ایک خوبصورت مثال بن کر دنیا کے سامنے  آیا ہے۔