چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے دنیا کو مواقع فراہم کر رہا ہے، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/10/21 09:58:19
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس بیجنگ میں منعقد ہورہی ہے۔ اس موقع پر  چینی صدر شی جن پھنگ نے  واضح کیا کہ "چین نے ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی خارجہ پالیسی برقرار رکھی ہےاور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے"۔چینی صدر کے اس بیان کو بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر مقبولیت ملی ہے۔  تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس سے چین کے پرامن ترقی اور جدیدیت کی راہ پر گامزن رہنے کا عزم اور اعتماد ظاہر ہوتا ہے، اور یہ کہ سی پی سی "عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گی۔"
پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہنا، نہ صرف چین کی جدیدیت کی جانب پیش قدمی کے لیے اہم ہے  بلکہ اس سے عالمی امن اور ترقی میں مضبوط مثبت توانائی بھی میسر آتی ہے۔ چین نے ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
امن ترقی کی بنیاد ہے اور ترقی امن کی ضمانت ہے۔ اس وقت چین ہمہ جہت طور پر ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی جانب گامزن ہے اور اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ "چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے، باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کے لیے مسلسل نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔" اس کا مطلب ہے کہ نئے ترقیاتی بلیو پرنٹ کی رہنمائی میں چین اور دنیا مزید سودمند تبادلوں  پر قائم رہیں گے۔
ہمہ جہت طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ  دنیا کو بھی مزید ثمرات پہنچاتی رہے گی۔