چین کے انسداد سیلاب اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے ماہر گروپ کا پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

2022/10/21 10:57:42
شیئر:

چین کے انسداد سیلاب اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے گیارہ رکنی ماہر  گروپ نے 15 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کے  سیلاب سے شدید متاثرہ صوبہ سندھ کا  دورہ کیا اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سندھ کے چیف سیکرٹری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ 
سندھ کے  چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ رواں سال جون سے صوبہ سندھ میں شدید سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور لاکھوں متاثرین کے معاش کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس مشکل وقت میں چینی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت نے ایک بار پھر پاکستان اور چین کے درمیان "آہنی مضبوط" دوستی کو ثابت کیا ہے۔
 چینی ماہر گروپ کے سربراہ  شو شیئن  بیاؤ نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب پر قابو پانے اور آفات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے  ماہر گروپ کا بھیجنا چین پاک چاروں موسموں کی دوستی کی ایک اور مثال ہے۔ ماہر  گروپ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور انداز سے بروئے کار لائے گا اور اپنے تجربے کا پاکستانی  فریق  کے ساتھ مکمل طور پر اشتراک کرے گا۔