بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے عالمی ناظرین کی تعداد 2 ارب سے متجاوز

2022/10/21 10:17:44
شیئر:

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 20 تاریخ کو جاری کردہ اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا کہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے عالمی ناظرین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ناظرین نے اولمپک کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ چینلز پر مجموعی طور پر 713 ارب منٹ کی اولمپک کوریج دیکھی جو پیانگ چانگ 2018 کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران ، چائنا میڈیا گروپ نے مرکزی براڈکاسٹر کی حیثیت سے ، دنیا کے سامنے ایک حیرت انگیز ، غیر معمولی اور شاندار اولمپک ایونٹ پیش کرنے کے لئے  تین ہزار سے زیادہ عملے کو تعینات کیا۔ ادارے نے "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی" حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھا   ، تاریخ میں پہلی بار اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کے لئے  8 کے انٹرنیشنل پبلک  سگنلز کا کامیابی سے استعمال کیا گیا  ، پہلی بار اولمپک ایونٹس کی مکمل4 کے  پروڈکشن اور نشریات پیش کی گئیں، دنیا کا پہلا ہائی اسپیڈ ٹرین 5 جی الٹرا ہائی ڈیفی موبائل لائیو براڈکاسٹ اسٹوڈیو تعمیر کیا  گیا ۔ جدید "آئیڈیا + آرٹ + ٹیکنالوجی" مربوط مواصلات کے ذریعے ، ایونٹ کے حیرت انگیز مناظر کو شاندار انداز سے پیش کیا گیا ۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے  سی ایم جی کی کوریج کی زبردست  تعریف کی۔