امریکی شہریوں کی اکثریت ملکی معیشت کےبارے میں فکر مند ، سروے کے نتائج

2022/10/21 10:09:55
شیئر:

انیس تاریخ کو امریکی فاکس نیوز ویب سائٹ کے مطابق 9 سے 12 اکتوبر تک کیے گئے ایک سروے  نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 78 فیصد امریکیوں نے ملکی معاشی صورتحال کو "منفی" قرار دیا، 73 فیصد جواب دہندگان  کے خیال میں امریکی معیشت "زوال پزیر"   ہے،   71فیصد  نے اشیائے ضروریہ کی خریداری کے اخراجات کو کم کیا اور 51 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ ان کے خاندان کی صورتحال دو سال پہلے کے مقابلے میں بدتر رہی ہے ۔ 
اس وقت امریکہ میں مسلسل بڑھتی ہوئی افراط زر نے نہ صرف معاشی توقعات کو سنجیدگی سے کم کیا ہے بلکہ امریکی عوام کی روزمرہ کی زندگی کو بھی برے طریقے سے متاثر کیا ہے۔