چین انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو ملک کی حکمرانی کے لئے اہم درجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2022/10/21 16:47:07
شیئر:

21 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا نے اپنے  قیام کے بعد سے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے۔چین نے ہمہ جہت طریقے سے ایک  خوشحال معاشرے  کی تعمیر کی ہے اور تاریخی طور پر مطلق غربت کے مسئلے کو حل کیا ہے۔  چینی عوام کی اوسط زندگی ایک دہائی پہلے 74.8 سال  تھی جو  اب بڑھ کر 78.2 سال ہوگئی ہے۔  چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام، سماجی تحفظ کا نظام، اور صحت کی دیکھ بھال کا نظام بنایا ہے۔چین دنیا کا واحد بڑا ملک ہے جس نے مسلسل چار مرحلوں پر مشتمل قومی انسانی حقوق کے ایکشن پلان کو مرتب اور نافذ کیا ہے۔چین عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔عوام کی خوشحال زندگی ان کا سب سے بڑا انسانی حق ہے۔چینی عوام کے لیے خوشحالی کی تلاش سی پی سی کا غیر متزلزل مشن ہے۔