امریکی اسکولوں میں نسل پرستی کی بدلتی شکلیں ۔ الجزیرہ

2022/10/21 16:06:00
شیئر:

الجزیرہ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں کے سکولوں میں آئے روز نسل پرستی کے واقعات کا ہو نا ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ امریکی معاشرہ جو ویسے تو پر امن بقائے باہمی کا دعوی کرتا ہے مگر آج بھی بیشتر اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق نہیں مل رہے۔ ان میں سیاہ فام امریکی کمیونٹی سرِ فہرست ہے۔ سکولوں میں سیاہ فام بچوں سے ساتھ اساتذہ اور دیگر سفید فام ہم جماعتوں کی جانب سے نا روا سلوک کیا جا رہا ہے۔

پبلک اسکولوں کے طالب علموں کی اکثریت  کو نسل پرست اساتذہ  اور سیاستدانوں کے ہاتھوں روزانہ اس طرح کی ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکی معاشرے میں سفید نسل کو اول درجے کے شہری کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ان سے ایسا ہی برتاو کیا جاتا ہے اور کئی سیاست دان اس کی کھلم کھلا حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، لیکن سیاہ فام امریکی آج بھی ان حقوق کو حاصل کرنے کی جد وجہد ہی کر رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔