'طویل کوویڈ' عوامی صحت کی ایک 'خطرناک' ہنگامی صورتحال، دی گارڈین

2022/10/21 15:47:11
شیئر:

 

مشہور امریکی  طبی  ماہر ڈاکٹر انتھونی فوچی  نے برطانوی جریدے دی گارڈین سے طویل کوویڈ   کی بیماری کے خطرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ اس بیماری کے حوالے سے ذیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے وبائی مرض پر امریکہ کی جانب سے قبل از وقت فتح کا اعلان کرنے کے خلاف متنبہ کیا ہے  کہ کوویڈ   لاکھوں لوگوں کے لئے صحت عامہ کی "خطرناک" ہنگامی صورتحال ہے اور اس سے اب بھی ہمیں شدید خطرہ لاحق ہے۔

انھوں  نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ  اس حوالے سے مطمئن ہونے سے گریز کرے اور  کوویڈ سے نمٹنے کے لئے فنڈز دوبارہ شروع کرے ۔ یہ  ایک دائمی اور طویل بیماری ہے جو سائنسدانوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لئے اب بھی ایک ہنگامی صورتِ حال کا درجہ رکھتی ہے۔