یورپی یونین کی خزاں سمٹ کا اختتام

2022/10/22 12:13:02
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق اکیس تاریخ کو یورپی یونین کی خزاں سربراہی سمٹ برسلز میں اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس میں شریک یورپی یونین کے رہنماوں کے درمیان توانائی سے وابستہ متعدد ہنگامی اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا، تاہم توانائی کی مجموعی پالیسی پر شدید تنازعات بھی سامنے آئے ہیں۔

کانفرنس کے بیان کے مطابق روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں پایا گیا۔یورپی یونین نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے مرحلے میں روس پر عائد شدہ پابندیوں پر اقدامات کو مضبوط بنایا جائے گا۔
موجودہ سمٹ میں توانائی سے وابستہ امور پر کچھ اتفاق رائے  کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے اندر تنازعات بھی کھل کر سامنے آئے ہیں۔