کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیاب اختتام،شی جن پھنگ کا اختتامی اجلاس سے اہم خطاب

2022/10/22 18:35:19
شیئر:

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سات روزہ 20 ویں قومی کانگریس 22 تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی اجلاس میں ۲۳۳۸ مندوبین نے سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی اور 20 ویں  مرکزی کمیشن برائے انضباطی معائنہ کا انتخاب کیا  ،اس دوران سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق قرارداد , انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ  کمیشن  کی رپورٹ سے متعلق قرارداد اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کےمنشور میں ترامیم سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔

اجلاس نے اتفاق رائے سے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ نظریات کے نئے نتائج کو سی پی سی کے منشور میں شامل کیا  ،اور بیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ سی پی سی کے مرکزی اہداف کے مطابق منشور میں جدوجہد کے اہداف کے بارے میں بیانات میں ترامیم کی گئیں،چینی معاشی و معاشرتی ترقی کے اسٹریٹجک اہداف کی یوں   وضاحت کی گئی ہے  کہ سال ۲۰۳۵ تک سوشلسٹ جدیدیت کی بنیادی طور پر تکمیل کی جائے گی اوراس صدی کے وسط تک چین کو طاقتور جدید سوشلسٹ  ملک بنایا جائے گا یعنی "دوسرےصد سالہ ہدف" کی تکمیل کی جائے گی۔

شی جن پھنگ نے اسی روز اختتامی اجلاس کی صدارت کی اور  اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنانے بے مثال  جدوجہد کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اب پارٹی نئے مشن کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھے گی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نئے عہد اور نئی راہ پر دنیا کو زیادہ کمالات دکھانے کے لیے پراعتماد ہے اور اس حوالے سے بھر پور صلاحیت رکھتی  ہے۔ انہوں نے پوری پارٹی سے اپیل کی کہ ملک بھر میں تمام عوام کی  رہنما ئی کرتے ہوئے ایک جامع جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی قومی کی ہمہ گیر نشاۃ الثانیہ کو عمل میں لانے کے لیے متحد ہوکر کوشش کریں۔