جاپان میں امریکی فوجی بیس سے خارج شدہ پانی میں مضر مادے کی موجودگی کا انکشاف

2022/10/22 12:15:06
شیئر:

جاپانی میڈیا این ایچ کے نے اکیس تاریخ کو بتایا کہ امریکی فوجی بیس سے خارج شدہ آلودہ پانی میں فلورین پر مشتمل (پی ایف او ایس اور پی ایف او اے)  مضر مادے کی مقدار حد سے زیادہ ہے۔ستمبر میں کاناگاوا میں موجود آسوگی امریکی فوجی بیس کے قریب واقع دریا کے پانی کی آزمائش سے پتہ چلا کہ مضر مادے کی مقدار جاپان کے قومی معیار سے تین اعشاریہ چھ  گنا زیادہ ہے۔اس وقت کاناگاوا کی انتظامیہ نے جاپان کی وزارت دفاع سے آس پاس ماحول کی تحقیق کی درخواست کی ہے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ  رونما نہ ہو۔