افغان سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک

2022/10/22 15:26:08
شیئر:
شنہوا نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز افغان عبوری حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ  افغان سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
مجاہد نے ٹویٹ کیا، "امارت اسلامیہ کے خصوصی یونٹس کی فورسز نے کل داعش کے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے  کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا اور اس کے بعد پولیس ڈسٹرکٹ 8 میں ان کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آج صبح چھ باغی مارے گئے۔"
ٹھکانے سے متعدد اسلحہ اور گولہ بارود بشمول اسالٹ رائفلز، دستی بم، دھماکہ خیز مواد اور ایک کار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
مارے گئے باغیوں میں سے کچھ وزیر اکبر خان کی ایک مسجد اور دشت برچی ضلع میں ایک کالج پر خطرناک دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے جن میں ایک  ہفتے قبل متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
   مجاہد نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں داعش گروپ کے خلاف یہ دوسری کارروائی ہے۔ اسی طرح کی کارروائیوں میں افغان فورسز نے دو روز قبل شمالی صوبہ قندوز میں داعش کے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔