چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام" نئے سفر پر چین اور دنیا " کے عنوان سے سیمینار اور خصوصی پروگرام کی نشر

2022/10/23 19:27:55
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "نئے سفر پر چین اور دنیا" کے عنوان سے امریکہ میں خصوصی سیمینار اور خصوصی پروگرام  بائیس تاریخ کو  نشر ہوا۔اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آمنہ محمد سمیت عالمی تنظیموں کے اعلیٰ عہدے داروں اور معروف دانشوروں نے سیمینار میں تبادلہ خیال کیا ۔ شرکا کی جانب سے نئے عہد میں عالمی ترقی کے لیے چین کی اہمیت ، دنیا بھر  میں چین کے  تجربات کے پھیلاو اور غربت کے خاتمے اور آلودگی کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو خوب سراہا گیا۔ شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں پیش کی جانے والی " چینی طرز کی جدیدیت " سمیت معلومات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور انہیں خوب سراہا۔ شرکا نے اتفاق کیا کہ چین کی خدمات دنیا کی پائیدار ترقی کے لیے سودمند ہیں۔