مینگتیان تجرباتی ماڈیول رواں ماہ لانچ کیا جائے گا

2022/10/23 16:01:34
شیئر:

 
چین کے خلائی اسٹیشن کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہورہی ہے۔ رواں ماہ مینگتیان تجرباتی ماڈیول کو لانچ کر دیا جائے گا۔ حالیہ دنوں  شینزو 14 کے فلائٹ عملے نے مینگتیان تجرباتی ماڈیول کی آمد سے قبل خلائی اسٹیشن کی اسمبلی کی ابتدائی جانچ پڑتال کا کام مکمل کیا۔اس دوران ہائی نان کے وین چانگ لانچنگ سائٹ پر مینگتیان تجرباتی ماڈیول اور اس کو لانے والے لانگ مارچ فائیو بی یائیو فور راکٹ سمیت دیگر پے لوڈ کی آزمائش کامیابی سے مکمل کی گئی۔
اس وقت چیو چھوان لانچ سینٹر  انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ کی تیاری بھی کر رہا ہے جس کی مدد سے شینزو 15 انسان بردار مشن کو روانہ کیا جائے گا۔ خلائی اسٹیشن کی تعمیر  کے آپریشن کومحفوظ اور مستحکم انداز میں مکمل کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا جا رہا ہے۔ شینزو نمبر 15 کے عملے نے اپنے  تربیتی امور  کو بڑھا دیا ہے، اور خلائی شعبے کے متعلقہ امور بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔