سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان کی میڈیا سے ملاقات

2022/10/23 14:04:39
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پہلے کل رکنی اجلاس میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  منتخب ہونے کے بعد شی جن پھنگ اور مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان لی چھیانگ ، چاو لہ جی، وانگ حو نینگ ، چھائی چھی ، دنگ شیو شیانگ اور لی شی نے تیئیس تاریخ کی دو پہر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی اور غیرملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس  موقع پر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے اور تبدیلی کی چاپ سنائی دے رہی ہے، ہمیں خوشحال مستقبل کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگے راہ پر درپیش مشکلات اور رکاوٹوں  کو دور کرنے کے لیے ہمیں عوام پر بھروسہ کرنا ہے۔ہمیں عوام کے ساتھ رہنا ہے اور عوام کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ کوشش کرنی ہے۔شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی آزمائیشوں کے سامنے پارٹی کو اپنے آپ کو بہتر بنانا ہے اور ہمیشہ کی طرح عوام کے لیے خدمات سرانجام دینی ہے۔