سطح مرتفع پر پارسل پہنچانے والے کی کہانی

2022/10/23 16:06:07
شیئر:

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے مندوب چھی مئی چھوئے چی 59 سال کے ہیں جو چین کے جنوب مغربی صوبہ سی چھوان کے گان زی تبت قومیت کے خوداختیار پریفیچر کے ایک ڈاک ٹرک ڈرائیور ہیں۔سال 1989 سے ہی وہ یہ کام کرنے لگے تھے اور تیس سے زائد برسوں میں وہ سمندی سطح سے 3500 میٹر بلند شاہراہ پر سطح مرتفع کے  گھرانوں تک ڈاک پہنچاتے آ رہے ہیں۔

اخبار،خوراک،اشیائ ضروریہ نیز ایک پوسٹ کارڈ بھی اس ٹرک سے پہنچایا جا سکتا ہے۔اتنے سالوں میں انہوں نے اپنے آبائی گھر کی زمین و آسمان کی تبدیلی دیکھی ہے۔ستمبر دو ہزار سترہ میں پہاڑی شاہراہ میں ایک ٹنل باقاعدہ طور پر فعال ہوئی۔  اس سے  چھی مئی چھوئے چی کے ٹرک کو اس پہاڑ سے گزرنے میں دو گھنٹوں سے زائد کے خطرناک سفر کرنے کی بجائے صرف دس منٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پارسل پہنچانے کا سفر مختصر ہو چکا ہے ،جب کہ وہاں ترقی کی راہ کشادہ ہونے لگی ہے۔ماضی میں صرف اخبارات اور خطوط کی ترسیل ہوتی تھی جب کہ اب تجارتی اشیا کی نقل و حمل بھی شروع ہوچکی اور ان کا ڈاک ٹرک مقامی عوام کی خوشحالی کے لیے ایک پل بن چکا ہے۔