چین کا نیا سفر ، دنیا کے لئےنئے مواقع

2022/10/24 09:16:49
شیئر:

23 اکتوبر کی دوپہر  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  20 ویں  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی  کے نو منتخب  ارکان نے چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں نئے عہد اور نئے سفر میں سی پی سی کے مرکزی کام کی وضاحت کرتے ہوئے بہتر زندگی کے لیے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے اور چین کی اپنی ترقی سے دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آج کے چین کو سمجھنے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو سمجھنا لازمی ہے۔سی پی سی کی حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی 20 ویں قومی کانگریس نے آگے بڑھنے کے راستے کی نشاندہی کی ہے اور نئے عہد اور نئے سفر میں دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے میں چین کے لئے ترقی کی سمت کی نشاندھی کی  ، اور بین الاقوامی برادری کو سی پی سی کی حکمرانی کو مزید سمجھنے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ایک ایسی پارٹی ہے جو بلند امنگوں کی حامل ہے اور نہ صرف چینی عوام بلکہ دیگر ممالک کے عوام کے لیے بھی اچھی زندگی کی امید رکھتی ہے۔ 23 تاریخ کو چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے اپنی تقریر میں، جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا فروغ  جاری رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلے پن کے سلسلے میں دنیا کے لئے  چین کا دروازہ  مزید  وسیع ہوگا ، چین  اپنی ترقی کے ساتھ دنیا کے لئے مزید مواقع پیدا کرےگا.
ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر، سی پی سی  چینی عوام کے ساتھ نئے اور عظیم تر معجزے تخلیق کرنے کی اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے ، چین خود کو بہتر طور پر ترقی دے گا اور دنیا کو زیادہ فائدہ پہنچائے گا!