دنیا کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

2022/10/24 09:19:51
شیئر:

23 اکتوبر کو دنیا بھر سے سیاسی جماعتوں کے معززین نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دینے کے لیے پیغامات بھیجے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی شاندار قیادت میں چین نے انسانیت کی ترقی کے تمام شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جنرل سکریٹری شی  نے ایک منصفانہ اور ہم آہنگ عالمی حکمرانی کے نظام کے قیام اور تمام ممالک کے مابین خلوص ، دوستی اور تعاون کے جذبے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ سی پی سی  کی 20 ویں قومی کانگریس کا کامیاب انعقاد آپ کے بلند سیاسی وقار کی مکمل عکاسی کرتا ہے اور آپ کی قیادت میں سی پی سی  کے اعلی درجے کے اتحاد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں سے چین کو معاشی اور سماجی ترقی کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور چین کی بین الاقوامی حیثیت میں مسلسل اضافہ ہوگا۔ میں روس-چین جامع تزویراتی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے آپ کے ساتھ تعمیری بات چیت اور قریبی تعاون جاری رکھنے کے لئے تیار ہوں۔