قانون سازی کا کام سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں مقرر کردہ قانون سازی کی ضروریات کے مطابق کیا جانا چاہئے

2022/10/24 15:19:21
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس میں واضح طور پر انتظامات کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے کہ قانون کی جامع حکمرانی پر عمل درآمد کیا جانا چاہیئے ، چین میں قانون کی حکمرانی کی تعمیر کو فروغ دیا جانا چاہیئے اور آئین کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے  کمیشن برائے امورِ قانون  کے ترجمان زانگ تیےوئی نے 24 تاریخ کو منعقدہ نیوز کانفرنس میں زور دیا کہ قانون سازی  کے عمل میں سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی روح کا اچھی طرح سے مطالعہ کرنا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرنا ضروری ہے ، اور سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں مقرر کردہ قانون سازی کی ضروریات کے مطابق قانون سازی کی منصوبہ بندی، اور قوانین کی تشکیل اور ترامیم کی ضرورت ہے۔
جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ قانون کی جامع حکمرانی  قومی حکمرانی میں ایک یقینی انقلاب ہے ، اور بنیاد کو مستحکم کرنے،  توقعات کو پورا کرنے اور طویل مدتی مقاصد کے حصول  میں قانون کی حکمرانی کا بہتر کردار انتہائی ضروری ہے ، اور قانون کی حکمرانی کی راہ پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کرنا  ناگزیر ہے۔