سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس سے دنیا کے مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی میں حوصلہ افزائی ، مختلف ممالک کے شخصیات

2022/10/24 09:25:40
شیئر:

متعدد ممالک کے شخصیات نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس نے دنیا کے مختلف ممالک کو چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

مالدیپ کے صدر صالح نے کہا کہ مالدیپ کی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ، چینی حکومت اور دوست چینیوں کو دلی مبارکباد اور مخلصانہ خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں صدر شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس، جو بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، کو بھی اپنی نیک خواہشات پیش کرنا چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ اس کانگریس کے نتائج چینی عوام کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

پاکستان کے بین الاقوامی امور کے ماہرحسن داؤد نے کہا کہ پاکستان چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے، جو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو مل کر ترقی کرنے اور دنیا کو بہتر  بنانے میں مددگار ہے۔ میرا خیال ہے کہ مشترکہ خوشحالی چینی رہنماوں کا عظیم وژن ہے اور میں صدر شی جن پھنگ کے اس وژن کو سراہتا ہوں۔