شمالی کوریا، ویتنام، لاؤس اور کیوبا کے رہنماؤں کی شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

2022/10/24 10:08:56
شیئر:

23 اکتوبر کو   شمالی کوریا  کی ورکرز پارٹی کے جنرل سکریٹری کم جونگ ان ، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ ، لاؤ پیپلز انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری تھونگلون اور  کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اول سکریٹری  اورصدر مملکت ڈیاس کینیل نے جناب شی جن پھنگ کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  20 ویں مرکزی کمیٹی کا  جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر  مبارکباد کے  پیغامات اور خطوط بھیجے۔