کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے تعارف کے لیے پریس کانفرنس

2022/10/24 15:42:29
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے چوبیس تاریخ کی صبح  بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کے تعارف  اور تشریح کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
رپورٹ میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے عہد میں گزشتہ دس برسوں کی اصلاحات سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔اس حوالے سے سی پی سی سینٹرل کمیٹی پالیسی تحقیقاتی دفتر کے ڈائریکٹر جیانگ جن چھوان نے کہا کہ ان دس برسوں میں قومی نثاۃ الثانیہ کے لیے مرکزی قیادت کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے،چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ  ایک  ناگزیر رجحان ہے جو  تاریخی دور میں داخل  ہوچکی ہے ،چینی عوام مزید پراعتماد اور خود انحصار ہو چکے ہیں اور عالمی امن و ترقی میں مثبت  قوت ڈال ر ہے ہیں۔
"چینی ماڈل " کے بارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ سون ایے لی نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ماڈل درآمد نہیں کرتے ہیں ،اور اپنا ماڈل بھی کسی کو برآمد نہیں کرتے۔اگر دوسرے ممالک چین کے تجربات یا عمل سے جاننا چاہتے ہیں ،تو چین دل سے مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ چین بھی دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔
مرکزی اصلاحاتی دفتر کے نائب ڈائریکٹر مو ہونگ نے اعلی معیار کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  نئے عہد میں ترقی میں زیادہ تر مسائل ترقیاتی کوالٹی پر سامنے آتے ہیں۔بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں ترقیاتی معیار کو مزید نمایاں اہمیت دی گئی ہے ،معیشت،سماج،ثقافت اور حیاتیات سمیت دیگر  پہلووں کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے تضاضوں کا عکاس ہونا چاہیئے۔