دنیا بھر کے نوجوان چین کے ترقیاتی فلسفے سے اتفاق کرتے ہیں، چائنا میڈیا گروپ کا سروے

2022/10/24 18:47:49
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ اور رین من یونیورسٹی  کی جانب سے کروائے گئے ایک تازہ سروے میں حصہ لینے والے دنیا بھر کے نوجوانوں نےچین کے ترقیاتی فلسفے سے اتفاق کرتے ہوئے اسے سراہا ہے۔
 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس نے چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کو حاصل کرنے کی تجویز پیش کی۔ چین کے جدیدیت  کے تصور کو دنیا بھر میں انٹرویو کیے گئے نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔ 30 ممالک میں 30 سال سے کم عمر کے 4,700 نوجوانوں پر کیے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 84.7فیصد جواب دہندگان اس بات پر متفق ہیں کہ ترقی کا راستہ  قومی حالات پر مبنی ہونا چاہیے، اور یہ کہ جدیدیت کے لیے ایک ہی طرز  کا کوئی ماڈل نہیں ہے۔ معیاری سروے میں شامل عالمی نوجوانوں میں سے 80 فیصد  سے زیادہ سی پی سی کے پیش کردہ "عوام پر مبنی" ترقی کے تصور سے اتفاق کرتے ہیں، اور عام طور پر اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ چینی طرز کی جدید کاری ایک جدید کاری ہے جو تمام لوگوں کے لیے خوشحالی لاتی ہے۔
"چین ،نئے سفر پر" کے عنوان سے یہ عالمی سروےسی ایم جی کے سی جی ٹی این تھنک ٹینک اور چین کی رین من یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل گورننس اینڈ پبلک اوپینین ایکولوجی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔سروے میں شریک 40 فیصد نوجوانوں کا تعلق ترقی یافتہ ممالک جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور آسٹریلیا سے تھا جبکہ 60 فیصد نوجوانوں کا تعلق کینیا، نائیجیریا، پاکستان، انڈونیشیا، پیرو اور ارجنٹائن جیسے ترقی پذیر ممالک سے تھا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ کی طرف سے روک تھام، ناکہ بندی اور دبأو کے باوجود، دنیا بھر میں سروے کیے گئے نوجوانوں میں سے 79.3 فیصد اگلے پانچ سالوں میں چینی ٹیکنالوجی کی ترقی کے بارے میں پر امید ہیں۔