نئے عہد میں چین کی سفارت کاری آگے بڑھے گی ، چینی وزارت خارجہ

2022/10/25 17:06:16
شیئر:


چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پچیس تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں چین کی سفارت کاری پر بیسویں قومی کانگریس کی اہمیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے  ہوئے کہا کہ چین  ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی خارجہ پالیسی کے عین مطابق عمل کرتا ہے  ، بنی نوع انسان  کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ،  امن پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ چین ہمیشہ معاملے کی خوبیوں کے مطابق اپنے موقف  اور پالیسی کا تعین کرتا ہے ، پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کی ترقی  اور  بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن،  سود مند تعاون  اور جیت جیت کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ چین  نے عالمی گورننس نظام کے قیام  میں فعال طور پر حصہ لیا ہےتاکہ  عالمی گورننس  زیادہ منصفانہ اور معقول سمت  کی طرف ترقی کرے۔ وانگ  وین بین  نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس یقینی طور پر نئے عہد میں چین کی سفارت کاری کو آگے بڑھنے کی طرف لے جائے گی۔