ایک چین کا اصول غیرمتزلزل ہے،چین کی وزارت خارجہ

2022/10/25 17:18:48
شیئر:

امریکہ کی بعض قوتوں کی جانب سے یہ غلط فہمی  پھیلائی جار رہی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی  قرارداد  2758  میں تائیوان کی حیثیت کا مسلہ حل نہیں  کیا گیا ۔ اس حوالے سے چین  کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 25 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 ک کے خلاف  چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اور  ایک چین کے اصول کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا!
وانگ وین بین نے مزید بتایا کہ 25 اکتوبر 1971 کو اقوام متحدہ کی 26ویں جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد 2758 منظور کی۔ یہ قرارداد نہ صرف واضح طور پر "عوامی جمہوریہ چین کے تمام حقوق کو بحال کرتی ہے اور اس کی حکومت کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد جائز نمائندوں کے طور پر تسلیم کرتی ہے" بلکہ تائیوان کے ان  "نمائندوں" کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کرتی ہے جو غیر قانونی طور پر  چین کی نشستوں پر قابض تھے۔ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ بنیادی اصول بن گیا ہے۔ تائیوان کے پاس اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کی کوئی بنیاد، وجہ یا حق نہیں ہے جس میں صرف  اقتدار اعلی کی حامل  ریاستیں حصہ لے سکتی ہیں۔