20 ویں سی پی سی قومی کانگریس چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دے گی ،بین الاقوامی شخصیات

2022/10/25 09:28:03
شیئر:

بین الاقوامی شخصیات نے نشاندہی کی کہ  کمیونسٹ پارٹی آف  چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس چینی طرز کی جدیدیت  کو مزید فروغ اور وسعت دے گی اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی میں فعال کردار ادا کرے گی۔
فلپائن کی سابق صدر گلوریا ارویو نے کہا کہ  صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نئے سفر میں کمیونسٹ پارٹی آف  چائنا  چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول کے عمل میں چینی عوام  کی رہنمائی کرے گی ، چین کا دنیا پر اثر و رسوخ ناگزیر  ہے ، اور چین کے ترقیاتی اہداف دوسرے ممالک کے لئے اہم حوالہ جات فراہم کرتے ہیں۔
 شیلر انسٹی ٹیوٹ کے کینیڈا ڈویژن کے محقیق رابرٹ ہکس کا کہنا ہے کہ  صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عالمی امن کو برقرار رکھنا اور عالمی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے آغاز کے بعد سے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو غربت سے نکلنے کی ایک امید ملی ہے۔ غربت سے نجات، جو کہ ایک بنیادی انسانی حق ہے ۔ چین نے دیگر ممالک کے مقابلے میں انسانی حقوق کے تحفظ میں زیادہ کردار ادا کیا ہے اور چین کی ترقی نے دیگر ممالک کو ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔