سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنایا جائےگا ،چینی حکومت

2022/10/25 10:10:31
شیئر:

حال ہی میں،چین کے قومی ترقی و  اصلاحات کمیشن، وزارت تجارت اور دیگر محکموں نے مشترکہ طور پر مینوفیکچرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں  میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے نئی پالیسیاں اور اقدامات جاری کیے، جس کے مطابق چین میں مینوفیکچرنگ اور  دیگر اہم شعبوں  میں غیرملکی  سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو درپیش مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔
مزکورہ  پالیسیوں اور اقدامات کی روشنی میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا ، سرمایہ کاری کی خدمات کو مضبوط بنایا جائے گا ، سرمایہ کاری کے ترجیحی شعبوں کی وضاحت کی جائے گی ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے معیار کو مسلسل بلند کیا جائےگا ۔ ماحول دوست  اور  دیگر متعلقہ شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری  کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔