چین دوسرے ممالک کے ترقیاتی ماڈلز درآمد نہیں کرتا اور نہ ہی چینی ماڈلز مسلط کرتا ہے

2022/10/25 10:16:00
شیئر:

24 اکتوبر کی صبح کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نےسی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی رپورٹ کی وضاحت کے حوالے سے  بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جب سوال پوچھا گیا کہ کیا چین اپنا ترقیاتی ماڈل بیرونی دنیا کو برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلیسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  سن یے لی نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ترقیاتی ماڈلز درآمد نہیں کرتا، دوسرے ممالک کی چین پر اپنے ماڈل تھوپنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور نہ ہی چین اپنے ترقیاتی ماڈلز برآمد کرتا اور دوسرے ممالک کو چین کےماڈلز کی نقل کرنے پر زور دیتا ہے۔ اگر بین الاقوامی برادری چین کے تجربے اور طرز عمل سے سیکھنے کے لئے تیار ہے تو چین  اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور اسے معروضی طور پر متعارف کرائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ چین دوسرے ممالک کے تجربات کو خلوص دل سے پرکھنے، مطالعہ کرنے اور سیکھنے کے لئے تیار ہے.