سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس نے چین اور دنیا کے دوستانہ تعاون کو طاقتور قوت محرکہ فراہم کی ہے،چین کی وزارت خارجہ

2022/10/25 17:03:34
شیئر:



پچیس اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک کے رہنماؤں،سیاسی جماعتوں اور اہم تنظیموں یا اداروں کے سربراہان نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر جناب شی جن پھنگ کو مبارک باد دی ہے اور سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد  کو خوب سراہا ہے۔

وانگ وین بین نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس نے چین کی مستقبل  کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ہے اور دنیا کے ساتھ دوستانہ تعاون کو طاقتور قوت محرکہ فراہم کی ہے۔ہم مختلف ممالک کے عوام کےساتھ مل کر امن،ترقی،مساوات،انصاف ،جمہوریت اور آزادی پر مبنی بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی امن کے تحفظ اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ایک خوبصورت دنیا کی تشکیل دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہیں۔