سیاہ فام ڈاکٹروں کو امریکہ میں نسلی امتیاز کا سامنا ہے، اے بی سی نیوز

2022/10/26 15:01:33
شیئر:


 


امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں وبا کے ابتدائی دنوں میں جہاں عام سیاہ فام باشندوں کو امریکہ میں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا، وہیں ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد کو بھی اسی صورت حال کا سامنا تھا۔ اے بی سی نیوز کے ساتھ انٹرویو میں، تین سیاہ فام ڈاکٹروں نے، جن میں ایک ہسپتال کے سابق ایگزیکٹو آفیسر بھی شامل ہیں، نے اپنے کام کی جگہوں پر منظم طور پر نسلی امتیاز کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا۔ ایک ڈاکٹر نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ انہیں بغیر کسی وجہ کے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ تیسرے ڈاکٹر کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ انہوں نے کام کرنے کے متعصب ماحول کی وجہ سے خود ہی اپنی نوکری سے استعفی دے دیا۔