عالمی شخصیات چین کی مزید خوشحالی اور چین کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر

2022/10/26 10:03:21
شیئر:

بہت سے ممالک کی شخصیات نے کہا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20 ویں قومی کانگریس نے دنیا کو مختلف شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کو دیکھنے کا موقع دیا ہے ، اور وہ چین کی مزید خوشحالی کے خواہاں ہیں اور مستقبل میں چین کے ساتھ مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

کینیا کی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک لیگ کی جنرل سیکریٹری مائینہ کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے 20 ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ سی پی سی نے پہلا صد سالہ ہدف حاصل کر لیا ہے اور دوسرے صد سالہ ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ  سی پی سی کی قیادت میں  چین کو مزید ترقی حاصل ہو۔

سان فرانسسکو میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتھونی ہرمسٹاڈ نے کہا کہ ہم چین اور امریکہ کی دیرپا دوستی کے خواہاں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ چینی اور امریکی عوام ایک دوسرے سے سیکھتے رہیں گے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو برقرار رکھیں گے،  عوام کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دیں گے اور دونوں عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مسلسل گہرا کریں گے، تاکہ دوستی کو مستحکم کیا جاسکے اور مشترکہ خوشحالی حاصل کی جاسکے۔