امریکہ کے خلاف کوریا کی مدد کرنے والی جنگ میں شامل چینی عوامی رضاکار فوجی دستوں کی وطن سے روانگی کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

2022/10/26 09:42:10
شیئر:

25 اکتوبر 2022 کو امریکہ کے خلاف کوریا کی مدد کرنے والی  جنگ میں شامل چینی عوامی رضاکار فوجی دستوں کی وطن سے روانگی  کی 72 ویں سالگرہ ہے۔اسی دن چین اور شمالی کوریا نے پیانگ یانگ فرینڈشپ ٹاور پر پھولوں کا نذرانہ  پیش کرنے  کی ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کا مقصد امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کی جنگ میں شہید ہونے والی چینی رضاکار فوج کے شہیدوں کو یاد کرنا اور خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

شمالی کوریا میں چینی سفارت خانے کے تمام ارکان، شمالی کوریا میں مقیم چینیوں، شمالی کوریا میں چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی کے پریز یڈیم کے نائب چیئرمین کانگ یون سیوک سمیت  شمالی کوریا پارٹی، حکومت اور فوجی محکموں کے دیگر سرکردہ نمائندوں اور پیانگ یانگ کے شہریوں  نے اس  تقریب میں شرکت کی۔