سلامتی کونسل میں ، چین نے کراس لائن انسانی امداد کی کارکردگی اور پیمانے کو بہتر بنانے پر زور دیا

2022/10/26 11:23:36
شیئر:

25 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں سیاسی اور انسانی مسائل پر ایک پبلک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اپنی تقریر میں چین کے نمائندے  نے شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چین کی چار نکاتی تجویز  پیش کی اور کراس لائن انسانی امداد کی کارکردگی اور پیمانے کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں اپنی تقریر میں اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نےشامی عوام  کی زیر قیادت  سیاسی عمل کو فروغ دینے کی اولین ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اپیل کی کہ  شامی عوام کے انسانی بحران  کو حل کرنے کے لئے مشترکہ  کوشش کی جائے ۔ چین اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ شام کی معاشی و معاشرتی بحالی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں ، اور  کراس لائن انسانی امداد کی کارکردگی اور پیمانے کو مزید بہتر بنایا جائے۔