کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے25 اکتوبر کو ایک
اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس
کی صدارت کی۔
اجلاس میں 20 ویں سی پی سی قومی کانگریس میں طے کئے جانے والے
اہم نظریات اور تصورات کا مطالعہ کرنے ،اور اہم حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد
کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں "سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد
قیادت کو مضبوط بنانے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے
متعدد قواعد و ضوابط" اور " پولیٹیکل بیورو کی جانب سے سی پی سی مرکزی کمیٹی کی
آٹھ نگران ضوابط کے نفاذ کے لئے تفصیلی قواعد " پرنظر ثانی کی گئی۔