بین الاقوامی رہنماؤں کی جانب سے شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

2022/10/27 10:17:21
شیئر:

حال ہی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں  اور سیاسی شخصیات نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
کمبوڈیا کے بادشاہ نوروڈوم سہامونی نے اپنے پیغام میں اس  پختہ یقین کا اظہار کیا کہ جناب شی جن پھنگ پوری پارٹی اور ملک بھر میں تمام نسلی گروہوں کے افراد کو بہتر طور پر متحد کریں گے اور  ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے مقصد کے حصول اور چینی طرز کی جدیدیت  کے ساتھ چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانے میں چینی عوام کی قیادت کریں گے ۔
نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جناب شی جن پھنگ  کی قیادت میں چین ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے دوسرے صد سالہ ہدف کی جانب گامزن رہے گا۔ توقع ہے کہ نیپال اور چین کے درمیان دوستانہ تعاون ایک نئی سطح پر پہنچ جائے گا۔