ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں سالانہ اجلاس

2022/10/27 09:38:23
شیئر:

ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ساتواں سالانہ اجلاس 26 تاریخ کو ویڈیو کانفرنس کی شکل میں منعقد ہوا۔ "ایک منسلک دنیا کے لئے پائیدار انفراسٹرکچر" کے موضوع کے ساتھ، سالانہ اجلاس نے اقتصادی بحالی اور ترقی کو فروغ دینے اور سرحد پار رابطے کو بڑھانے میں بنیادی ڈھانچے کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی.
اے آئی آئی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر اور چیئرمین جن لی چھون نے کہا کہ اے آئی آئی بی نے گزشتہ سات سالوں کے آپریشن کے دوران مختلف اقسام کی سرمایہ کا ری میں 85 ارب امریکی ڈالر  کا استعمال کیا ہے۔ مستقبل میں علاقائی تعاون اور رابطے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ممبران کو سبز ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے۔
  ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ایک نئی قسم کا بین الاقوامی کثیر الجہتی ادارہ ہے جس کا قیام چین کی تجویز پر عمل میں لایا گیاتھا  ، بنک کا آپریشن  جنوری 2016 میں  شروع ہوا۔جن لی چھون نے  نشاندہی کی کہ گزشتہ سات سالوں کے آپریشن میں ، اے آئی آئی بی نے ہمیشہ بین الاقوامی ، اعلی معیار کے منصوبوں پر عمل کیا ہے ، مستقل طور پر کثیر الجہتی پر عمل کیا ہے ، اور کاروباری ترقی اور ادارہ جاتی تعمیر میں مستحکم اور تیز رفتار ترقی حاصل کی ہے۔گزشتہ سات سالوں کے دوران، اے آئی آئی بی مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھتا رہا ہے، اور اب زیادہ مضبوط  ہو گیا ہے. ہم مسلسل ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی ایک ایسی دنیا کی تعمیر کے لئے کوشش کریں گے  جو مالی ، معاشرتی ، ماحولیاتی اور معاشی طور پر  پائیدار ترقی کر سکے۔