ناقص ریاستی پالیسیوں نے امریکہ کو وبا کے سامنے شکست سے دوچار کیا ، رپورٹ

2022/10/27 15:34:38
شیئر:

امریکی ادارے نیس کانسن سنیٹر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 کی وبا تاحال ختم نہیں ہوئی۔ امریکہ میں 20 حنوری 2020 کو پہلا کیس سامنے کے بعد سےاب تک اس مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ رواں سال اگست تک مسلسل اٹھارہ ماہ سے ہر مہینے اوسطاً 500 امریکی شہری اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔ان سنگین اعدادوشمار کے باوجود امریکی حکام کی جانب سے یہ کہنا نہایت غیر مناسب ہےکہ کچھ نئے اور مہلک قسم کے متغیر وائرس کو چھوڑ کر  وبائی مرض کا بحرانی مرحلہ گزر چکا ہے۔ حکام کی جانب سےیہیں اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ امریکہ میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ قائم رکھنے تک کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

وبا کے خلاف امریکہ کا مجموعی ردعمل نہایت مایوس کن ہے اور امریکی وبا کے خلاف ناکامی سے دوچار رہا ہے۔ مئی 2022 میں، وبائی مرض کے 16 ماہ بعد، امریکہ نے تصدیق کی کہ مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔  31 اگست 2022 تک امریکی میں کووڈ-19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد فی  ایک لاکھ افراد 310 رہی جو کسی بھی جدید جمہوریت سے زیادہ ہے۔