امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی رپورٹ امن اور ترقی کے زمانے کے تضاضوں نیز عالمی برادری کی عمومی خواہشات کی خلاف ورزی ہے

2022/10/27 16:10:35
شیئر:

وائٹ ہاؤس نے حال ہی میں قومی سلامتی کی حکمت عملی کی ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین واحد حریف ہے جو بین الاقوامی نظام کو نئی شکل دینے کے ارادہ اور صلاحیت دونوں رکھتا ہے اور  چین امریکہ کے لیے سب سے سنگین جیو پولیٹیکل چیلنج ہے۔ 27 اکتوبر کو چین کی وزارت  دفاع کے ترجمان تھان کھہ فئی نے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی رپورٹ سرد جنگ کی ذہنیت اور زیرو سم گیم کے تصورات سے بھری ہوئی ہے ، جان بوجھ کر جیوپولیٹیکل تنازعات  اور بڑے ممالک کی مسابقت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے ، بدنیتی سے نظریاتی تصور کے مطابق گروہی محاذ آرائی پیدا کرتی ہے ۔یہ رپورٹ امن اور ترقی کے زمانےکے  تضاضوں نیز عالمی برادری کی عمومی خواہشات کی خلاف ورزی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین اور چین کی افواج کی ترقی کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھے اور چین اور امریکہ کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لے جائے۔