"چائنا فلم فیسٹیول" افریقی نمائش کے سیزن کا آغاز

2022/10/27 09:41:01
شیئر:

چھبیس اکتوبر کو "چائنا فلم فیسٹیول" افریقی نمائش کےسیزن کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا ۔ افریقی مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی اداروں کے ذریعے ، "پائلٹنگ"، "ڈیکوڈنگ ٹین ایئرز" اور "عظیم عزم"سمیت کثیر اللسانی فیچر فلمیں اور دستاویزی فلمیں، جو نئے سفر پر "چینی طرز  کی حکمرانی" کی انوکھی دلکشی کو بیان کرتی ہیں,  باضابطہ طور پر افریقی ناظرین کے سامنے پیش کی جا رہی ہیں ۔

"چائنا فلم فیسٹیول" کی عالمی اسکریننگ کا آغاز چائنا میڈیا گروپ اور چینی وزارت ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ چار ماہ کے دوران 40 سے زائد ممالک کے 70 سے زائد میڈیا اور غیر ملکی اداروں نے اسکریننگ میں حصہ لیا ہے۔ سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے کہا کہ رواں سال جون میں سی ایم جی نے عالمی سامعین کو نئے عہد میں چین کی کارکردگی دکھانے کے لیے "چائنا فلم فیسٹیول" کا آغاز کیا تھا۔ یہ افریقی نمائش کا سیزن "چائنا فلم فیسٹیول" کی پہلی علاقائی نمائش اور نشریاتی سیشن ہے ، جو چین افریقہ میڈیا تعاون اور عوامی تبادلے کی ایک اور کامیاب مثال ہے۔