مغربی غلبے والی یک قطبی دنیا ماضی کی بات بنتی جا رہی ہے، ولادیمیر پیوٹن

2022/10/28 10:01:22
شیئر:

ستائیس تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نے اپنی ایک  تقریر میں  کہا کہ عالمی معاملات میں مغربی غلبے کی تاریخ ختم ہو رہی ہے اور یک قطبی دنیا ماضی کی بات بنتی جا رہی ہے۔ دنیا تاریخ کے ایک اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اگلی دہائی سب سے زیادہ خطرناک اور غیر متوقع ہوسکتی ہے۔لیکن  دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے بعد سے، یہ وقت سب سے اہم ہے.
پیوٹن نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں مغربی ممالک کی جانب سے متعدد اقدامات کے نتیجے میں علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک اب امریکی انتظامات کے تابع نہیں ہونا چاہتے۔ روس نے کبھی بھی اپنے آپ کو مغرب کے دشمن کے طور پر پیش نہیں کیا ، اور روس اور نیٹو کو ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہئے۔ روس نے مخلصانہ طور پر مغرب اور نیٹو کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی امید کی تھی ، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔