25 اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے ادارےسی جی ٹی این کے زیر اہتمام گلوبل یوتھ اوپینین لیڈرز نیو ڈیولپمنٹ فورم کا پہلا روانڈ آن لائن منعقد ہوا۔ اس فورم میں امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت 36 ممالک اور خطوں سے وابستہ اہم سیاسی و کاروباری شخصیات، نوجوانوں، اسکالرز اور میڈیا پریکٹیشنرز نے حصہ لیا۔ سی جی ٹی این انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی اور دیگر غیر ملکی زبانوں کی سروسز سے وابستہ میزبانوں نے مہمانوں کے ساتھ جوش و خروش سے بات چیت کی اور سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں تاثرات جانے۔
پاکستانی نوجوان وجاہت رضا نے "دی
بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں چین کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی ترقی میں زبردست شرکت کی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں
اہم رہنما کا کردار ادا کیا ہے۔