سال 2021 میں چین کی جدت کاری کے انڈیکس میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا

2022/10/28 15:45:44
شیئر:

حال ہی میں چین کے قومی شماریات بیورو  کی جانب سے جاری کردہ ایک تخمینے کے مطابق  سال  2021 میں چین کی جدت کاری کا  انڈیکس پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 264.6   تک جا پہنچا ۔اس سے ظاہر  ہوتا ہے کہ سال 2021 میں چین کی جدت کاری کا عمل بخوبی جاری رہا اور ماحول نمایاں بہتر ہوا ہے جو اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے بھرپور سہارا بن چکی ہے۔اگلے مرحلے میں چین جدت کاری سے ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو مزید تیز بنائے گا۔