امریکہ ذمہ دار انہ ایٹمی پالیسی اپنائے ،چین کی وزارت خارجہ

2022/10/28 18:39:16
شیئر:

 ستائیس تاریخ کو امریکہ کی جانب سے سال 2022 کے لیے ایٹمی رجحانات پر نظرثانی رپورٹ جاری کی گئی،  جس پر اٹھائیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رپورٹ  بڑے ممالک کے مابین مسابقت اور گروہی محاذ آرائی کو بھرپور ہوا دیتی ہے جو سرد جنگ کی ذہنیت  اور زیرو سم نظریات سے بھری ہوئی ہے اور ایٹمی اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کی عالمی خواہشات کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ اس رپورٹ میں چین کی جائز اور معمول  کی ایٹمی طاقت پر بے بنیاد تبصرہ کیا گیا ہے اور چین کو نشانہ بناتے ہوئے ایٹمی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ،چین کو اس پر سنگین تشویش ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔