مؤثر طریقے سے عالمی حیاتیاتی سلامتی کی سطح کو بہتر بنایا جائے، چین کی اپیل

2022/10/28 10:49:04
شیئر:

 27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین میں حیاتیاتی سلامتی پر غور کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اپنی تقریر میں چین نے کسی بھی ملک کی جانب سے کسی بھی صورت میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری، ذخیرہ اندوزی یا استعمال کی سختی سے مخالفت کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ بین الاقوامی برادری حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے تصدیقی پروٹوکول پر بات چیت دوبارہ شروع کرے، جو 20 سال سے زائد عرصے سے تعطل کا شکار ہے، تاکہ عالمی حیاتیاتی سلامتی کی سطح کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا جاسکے۔ 
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کا بین الاقوامی امن و سلامتی اور تمام بنی نوع انسان کے مشترکہ مفادات پر اثر پڑتا ہے۔دوسری جنگ عظیم کے دوران چین کو حیاتیاتی ہتھیاروں سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ، اور چین نے ہمیشہ حیاتیاتی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کی مکمل ممانعت  کی وکالت کی ہے ، اور کسی بھی ملک کی طرف سے کسی بھی حالت میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی ترقی ، ذخیرہ اندوزی یا استعمال کی سختی سے مخالفت کی ہے۔تخفیف اسلحہ اور اسلحے کے کنٹرول کے شعبے میں معاہدوں کے اختیارات اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تصدیقی میکانزم کا قیام ایک ضروری ذریعہ ہے ، اور "حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن" کو اس حوالے سے استثناء نہیں ہونی چاہئے کہ اس سے خلاء رہ جائے گا۔