چین اور سعودی عرب کی اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کی سیاسی اور خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا انعقاد

2022/10/28 09:42:02
شیئر:

27 اکتوبر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ  فیصل بن فرحان نے چین اور سعودی عرب کی اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کی سیاسی اور خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔

وانگ ای نےکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی  اہمیت کو اجاگر کیا ۔جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کی جانب سے قائم کردہ ترقیاتی حکمت عملی اور اہداف کو یقینی طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین  چین- سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کی سفارت کاری کی مجموعی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کے خطے میں سعودی عرب کو ترجیحی پوزیشن دیتا ہے۔ چین سعودی عرب کی جانب سے ایک چین کے اصول کی پاسداری کو سراہتا ہے اور سنکیانگ، تائیوان، ہانگ کانگ اور انسانی حقوق سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور سے متعلق طویل مدتی مضبوط حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہے۔چین،  چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے لئے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتا ہے اور اس کے نفاذ میں سعودی عرب کی فعال شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین سعودی عرب کی جانب سے ایک آزاد توانائی پالیسی کے حصول اور بین الاقوامی توانائی مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اس کی فعال کوششوں کو سراہتا ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں سعودی عرب کی حمایت کرتا ہے ، اور علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لئے مشرق وسطی کے اہم  امور پر سعودی عرب کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،اور  اقوام متحدہ، برکس، شنگھائی تعاون تنظیم اور جی 20 سمیت دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز  پر سعودی عرب کے ساتھ  تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں بھی ہے۔